190ملین پاؤنڈ سکینڈل،بشریٰ بی بی 7جون کو نیب راولپنڈی طلب


راولپنڈی (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

نیب نوٹس میں 190 پاؤنڈ سکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔