راجوری میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان شہید


سری نگر:بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولی مارکر شہید کر دیا  ہے۔

راجوری  میں دسل گجراں کے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جمعہ کو فوج نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کے خارجی اور داخلی راستے بند کر دیے ہیں ۔

جموں و کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے  میڈیا کو بتایا ہے کہ راجوری  میں دسل گجراں کے جنگلاتی علاقے میں ایک نوجوان مارا گیا ہے فوج کا آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سانبہ ضلع میں بھی ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا