صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فاختہ کی تصویرشیئرکرکےکیا لکھا پڑھیئے؟


اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 8مئی کو اپنے ٹوئیٹر پر ایک فاختہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منفرد تحریرلکھی ہے ۔

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ میری بعد از نمازِ فجر کی سیر کے دوران جب میں قدرت کو اس کی پاک رعنائیوں میں دیکھتا ہوں تو “فبای الائ ربکما تکذبن” کے معنی کُھلنے لگتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ وہ چالاک گھگی ہے جسے میں نے اسلام آباد میں سنا مگر کبھی بولتے ہوئے نہیں دیکھ سکا۔