بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں


کراچی: لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کی بہن معروف ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

سنبل شاہد کی بہن بشری انصاری کا کہنا ہے کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا، سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔اداکارہ سنبل شاہد بشری انصاری اور اسما عباس  کی بڑی بہن تھیں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ ہیں ۔