بھٹوزرداری کاضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

اسلام آباد (صباح نیوز)پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع  پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے  چیئرمین نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

وزیرخارجہ نے ہدایت کی کہ  متعلقہ حکام ریسکیو آپریشن کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیئے بھتر علاج معالجے کو بھی یقینی بنایا جائے۔