بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کوڈ – 19 ویکسین کی فراہمی روک دی


سری نگر: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کوڈ – 19 ویکسین کی فراہمی روک دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لیے کوڈ – 19 ویکسین کا مختص سٹاک بھی بھارتی شہروں میں استعمال کیا جارہا ہے ۔

کے ایم ایس کے مطابق گزشتہ جمعرات سے ہی  مقبوضہ کشمیر میں کوڈ – 19 ویکسین کی فراہمی روک دی  گئی تھی ۔کوڈ – 19 ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے  یکم مئی سے 18 سے 45 سال عمر کے افراد کے لیے  ویکسین لگانے کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا اس  وقت مقبوضہ کشمیر میں سخت لاک ڈاون ہے ۔

وادی کے مختلف شہروں میں طے شدہ ویکسینیشن مراکز اس وقت ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے ویران نظر آرہے ہیں ، اور ان مراکز میں آنے والے لوگوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ۔ کوڈ – 19 ویکسین کے لئے لاک ڈان کے دوران  درمیان روزانہ سیکڑوں لوگ اسپتال جاتے ہیں۔

لیکن واپس بھیج دیا جاتا ہے کیونکہ اسٹاک ختم ہوچکا ہے اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے تازہ فراہمی بند کردی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق جموں وکشمیر میں  کوڈ – 19 ویکسین کی فراہمی21 مئی سے بحال ہوجائے گی۔