مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے 51 مریض جاں بحق


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر  میں ایک ہی روز 51 مریض جاں بحق ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر کے  سبھی 20 اضلاع میں کورونا کرفیو  کے باوجود کرونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

گزشتہ روزکورونا وائرس کے51 مریض فوت ہوگئے . جن میں 35 جموں اور 16افراد کشمیر میں فوت ہوگئے۔ کرونا وائرس سے مرنے والوں  کی  مجموعی تعداد  2421ہوگئی ہے۔

کے پی آئی  کے مطابق اس دوران مزید 3733افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 87ہزار219تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 31ہزار 655افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3733افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 1294جموں جبکہ 2439کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں۔

 کے پی آئی کے مطابق جموں میںگورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں  پیر کو 26 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے