سید علی گیلانی کا نائب امیر جماعت اسلامی ہند نصرت علی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار


سری نگر: قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند نصرت علی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

ایک ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے مرحوم نصرت علی کی مغفرت اور لواحقین  کے لیے صبر جمیل  کی دعا کی ہے ۔ کے پی آئی کے مطابق   جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب امیر، مرکزی ایجوکشن بورڈ کے چیئر مین نصرت علی دو روز قبل  نئی دہلی  کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔

مرحوم جماعت اسلامی ہند اترپردیش کے امیر حلقہ رہے،  مرکز جماعت میں  نائب امیر اور  سیکریٹری جنرل  بھی رہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں وہ مجالس عاملہ کے رکن تھے ۔