بل گیٹس،اہلیہ ملینڈا نے راہیں جدا کرلیں


واشنگٹن:مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے 27 سال کی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

بل گیٹس اور اہلیہ ملینڈا نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ طویل سوچ بچار کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں 3 بچوں کو پروان چڑھایا اورایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح بہبود کا کام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے کام جاری رکھیں گے لیکن بطور جوڑے کے وہ دونوں مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے درخواست کی کہ علیحدگی کے باعث وہ اس نئی نجی زندگی میں کسی کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کی امید کرتے ہیں۔