پہلی با ر ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ، اسد عمر


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی با ر3مئی کو ویکسین لگانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز1 لاکھ 64ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ا نہوں نے کہاکہ گذشتہ روز (پیر) پہلا دن تھا کہ 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔