حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان


اسلام آباد: وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اداروں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

کورونا کی تیسری لہر اور عوام کی پریشانی کے پیش نظر وزارت تعلیم کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی، تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔