مصر کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے،اعظم سواتی


اسلام آباد:ریلوے کے وزیر، اعظم سواتی نے پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وہ پاکستان میں مصر کے سفیر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے  پیر کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے ملکی اور غیر ملکی ترسیل کنندگان کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرتے ہوئے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے پر کام کر رہا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مصر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔