بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار ہسپتال منتقل


ممبئی:بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔معائنہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دلیپ کمار کے معمول کے چیک اپ کے لیے انہیں اسپتال لیکر آئی ہیں۔

سائرہ بانو نے کہا کہ اگر خدا نے چاہا تو ہم بہت جلد دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر واپس لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔