کورونا، مسافروں کی کمی پرچارٹرینیں بند


لاہور: ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی وجہ سے 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا ئواور مسافروں کی کمی کے پیش نظر  4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا، کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے ۔