ڈاکٹر رضوان کو چینی سکینڈل تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم


اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے کی چینی سکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ چینی سکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں،ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔

سربراہ ایف آئی اے ٹیم ڈاکٹر رضوان نے اجلاس طلب کیا تھا، جس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی 3 مئی کو کیس کی سماعت کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں چینی سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔