رحیم یار خان، کورونا ٹیسٹ کیلئے لائے گئے 2 ملزمان ہسپتال سے فرار


رحیم یار خان: رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لائے گئے 2 ملزمان شیخ زایدہسپتال سے فرار ہو گئے۔

رحیم یارخان کے ایئر پورٹ تھانے کی پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا، جو جسمانی ریمانڈ پر تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کے ذمہ دار مودی ہیں،واشنگٹن پوسٹ

پولیس نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلوں کی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ رحیم یار خان پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔