وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقا ت،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے وزیرِ اعظم ہاوس میں ملاقات  کی ،ملاقات میں سردار غوث بخش مہر نے وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے وزیرِ اعظم کی خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا. اس کے علاوہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی مزمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کے احکامات کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔