بھارتی ریاست اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے دوران 577 اساتذہ کی ہلاکت کا انکشاف


لکھنو: بھارتی ریاست  اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے دوران 577 اساتذہ کی موت ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ دعوی ریاستی اساتذہ آرگنائزیشن نے کیاہے۔ اس کے بعدکانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ خبریں بہت خوفناک ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ یوپی پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی میں مصروف تقریبا500 اساتذہ کی ہلاکت کی خبر افسوسناک اورخوفناک ہے۔

انتخابی ڈیوٹی کرنے والوں کے سیکیورٹی انتظامات ناقص تھے پھرانہیں کیوں بھیجا؟ میں تمام اساتذہ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ اور ملازمتوں کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں: پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروالئے،الیکشن کمیشن کا نوٹس

اترپردیش میں تین درجے کے پنچایت انتخابات کورونا مدت کے وسط میں شروع ہوئے۔اس صورتحال کی وجہ سے ، پنچایت انتخابات کی ووٹنگ کی گنتی ڈیوٹی میں مصروف ملازمین خوفزدہ ہوگئے ہیں