ملک بھر میں جون سے ستمبر تک زائد بارشوں کا امکان


اسلام آباد :رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

سائوتھ ایشین کلائمیٹ آؤٹ لک فورم (ساسکوف)کا حال ہی میں آن لائن اجلاس ہوا، جس میں رواں برس ہونے والی بارشوں سے متعلق بتایا گیا۔

ساسکوف نے اجلاس میں خطے میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں اس سال زائد بارشوں کا امکان ہے۔