سلیم اختر لابر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان


ملتان(صباح نیوز) سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم اختر لابر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم اختر لابر نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم اختر لابر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، اپنا پارٹی ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشورے کے بعد کروں گا، کسی قسم کا کوئی دبا ئونہیں، شرافت کے ساتھ سیاست شروع کی تھی، ایسی سیاست میں ہمارا کوئی کام نہیں ۔