اداکار منورظریف کو بچھڑے 45برس بیت گئے


احمدیار: فلم و ٹی وی کے مشہور اداکار و کامیڈین منورظریف کو بچھڑے کل29 اپریل بروز جمعرات کو 45برس بیت گئے وہ 25 دسمبر 1940کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز 1961میں کیا اور 1964میں فلم ”ہتھ جوڑی ” سے شہرت حاصل کی منورظریف نے بنارسی ٹھگ ، نوکر ووہٹی دا، جیرا بلیڈ، رنگیلا اور شید ا پستول وغیرہ شامل ہیں۔

منورظریف کو تین بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا وہ29 اپریل 1976 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔ وہ کامیڈین ظریف کے بھائی تھے اور ان کو شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیا گیا تھا ۔