ملک بھر میں غیرمعیاری بیج فروخت کرنے والی 204کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ


کراچی: حکومت نے ملک بھر میں غیرمعیاری  بیج فروخت کرنے والی 204کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ،غیر معیاری بیج کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی بجا ئے کمی ہو رہی ہے ۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق فیڈرل سیڈ سر ٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ملک بھر میں کام کر نے والی 204سیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرد ی.

اس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام فیلڈز افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان تما م کمپنیوں کو سروسز نہ دی جائیں ۔ لاہور ، حیدرآباد، گلگت،پشاور اور کوئٹہ میں قائم ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ سیڈ ترمیمی ایکٹ 2015کے سیکشن 22(B)(8)اورسیڈ(بزنس ریگولیشن)رولز،2016کے تحت ملک میں مجموعی طور پر 204سیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے .

ان کے کیس ورکنگ گروپ کے اجلاس میں رکھے جائیں گے ،اس لیے ان سیڈ کمپنیوں کو کسی قسم کی سروسز فراہم نہ کی جائیں ،اس ہدایت نامے پر فوری عملدرآمد کا کہا گیا ہے ۔