عمران خان کی طبیعت ناساز، شوکت خانم میں طبی معائنہ


لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رات گئے طبیعت ناساز ہونے پر چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ عمران خان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں رات گئے شوکت خانم اسپتال لایا گیا جہاں تقریبا 4 گھنٹے ان کا طبی معائنہ جاری رہا۔

عمران خان طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے واپس اپنی رہائشگاہ زمان پارک روانہ ہوگئے۔