بلوچستان میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ،سراج الحق و دیگر محفوظ رہے


کوئٹہ(صباح نیوز)ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔ امیر جماعت جمعہ کو ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کے لیے موجود تھے،امیر جماعت سراج الحق کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا، خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا،سراج الحق اس حملے میں محفوظ رہے تاہم دھماکے میںجماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔ابتدائی اطلاعات کے بعد خود کش بمبار کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔۔