9 مئی واقعات،کراچی میں سرکاری بس جلانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار


کراچی(صباح نیوز)کراچی پولیس کا سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع جنوبی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شارع فیصل پرسرکاری بسوں کو آگ لگانے اور جلا ؤگھیرا ؤمیں ملوث تھے۔

دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے تحریک انصاف کے مقامی رہنماجاوید آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جاوید آفریدی کی گرفتاری پر کارکنان نے پتھرا ؤکیا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔