افواج پاکستان سے محبت کا اظہار،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام کر دیا


سکردو(صباح نیوز) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر )کے نام کر دیا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے 9 مئی کے حوالے سے اہم پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن ہمارے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمہ کی بے حرمتی کی گئی جو یہ ثابت کرتا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعت کا حصہ تھے۔

وی سی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، نوجوان ووٹ چاہے کسی کو بھی دیں لیکن ہمیں اپنے قومی اداروں کا احترام کرنا ہوگا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان نے افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں۔