ستارہ مارکیٹ میں ون ونڈو پروگرام جلدشروع کیا جائے گا جہاں تمام اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی:ثانیہ نشتر


اسلام آباد: چیئرپرسن احساس پروگرام سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا  سماجی تحفظ کا پروگرام ہے اس کی چھتری کے نیچے بہت سے پروگرام ہیں ان میں بعض ملک گیر ہیں جو نہیں ہیں  انہیں بہت جلد ملک گیر کیا جائے گا ، رواں رمضان ستارہ  مارکیٹ میں  ون ونڈو پروگرام جلدشروع کیا جائے گا جہاں تمام اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے یہ بہت سے پروگراموں پر مشتمل ہے ۔ یوں کہہ لیجئے احساس  امبر پلہ پروگرام ہے اس کی چتھری کے نیچے بہت سے پروگرام چلتے ہیں جو 14 قسم کے مستحق لوگوں کیلئے ہیں جن میں انتہائی غریب  خاندان، مستحق خواتین ، بیوہ ،یتیم، مزدور، معذور، بیمار ، بیروزگار ، غریب طالب علم اس قسم کے 14 حقدار لوگوں کی کیٹیگریز ہیں جن کیلئے احساس پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اس وقت تین طرح کے پرورگام چل رہے ہیں احساس کفالت ملک بھر میں لوگوں کو12ہزار  کی ادائیگیاں کررہا ہے  دوسرا احساس بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے ہے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام ہے ۔

سرکاری یونیورسٹیوں  کے انڈر گرایجویٹ طالب علم سکالر ش پ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ احساس  بلاسود قرضہ اس پروگرام میں ہر ماہ 80ہزار قرضہ دیا جاتا ہے لنگر خانوں کا پروگرام اور پناہ گاہیں یہ وہ احساس کے پروگرام ہیں جو ملک گیر ہیں ۔ دوسری کیٹیگری میں احساس کے وہ پروگرام ہیں جو مخصوص اضلاع میں ہیں  اور اب انہیں پورے ملک میں پھیلائے  جانے کا منصوبہ ہے اس میں احساس آمدن کا پروگرام  ہے جس میں چھوٹی سطح کے کاروباری افراد کو قرضہ دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکیں۔

احساس نشوونما کا پروگرام ہے جو مخصوص اضلاع میں چل رہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو خاص غذا اور پیسے بھی دئیے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ  کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام ہے جوکچھ دن پہلے شروع ہوا ہے۔ یہ اس وقت چار شہروں  میں چل رہا ہے جسے تمام شہروں میں چلانے کا پروگرام ہے ۔احساس تحفظ کا پروگرام اس وقت صرف ہولی فیملی ہسپتال میں چل رہا ہے جن لوگوں کے پاس صحت کارڈ نہ ہو اور وہ ضرورت مند ہوں وہ ہولی  فیملی سے اپنا مفت علاج کراسکتے ہیں احساس پروگراموں کی تیسری کیٹیگری ان پروگراموں کی ہے جن کا ابھی اجراء  نہیں ہوا مگر ان پر تیزی سے کام ہورہا ہے

ان میں ایک ایسا پروگرام ہے جو یوٹیلٹی سٹور سے آٹا ، چینی ، دالیں کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی جون تک یہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا  پروگرام  یوٹیلٹی سٹور پر چل پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے احساس پروگرام پر بڑی تیزی  اور خلوص نیت  سے کام کیا ہے تاکہ احساس کے ثمرات  حقدار لوگوں تک ایک شفاف منظم غیر جانبدارانہ  نظام اور قواعد و ضوابط کے تحت لوگوں تک پہنچیں  ۔ ماہ رمضان میں احساس پروگرام کا ون ونڈو پروگرام ستارہ مارکیٹ میں کھول رہے ہیں تاکہ ضرورت کی تمام اشیاء ایک ہی جگہ سے مل سکیں۔