یوٹیلیٹی سٹورز ، سستا بازار وں میں عوام آٹا،گھی خریدنے کے لئے خوار ہونے لگیں


بٹ خیلہ : یوٹیلیٹی سٹورز اور سستا بازار وں میں عوام آٹا اور گھی خریدنے کے لئے خوار ہونے لگیں ،یوٹیلٹی سٹور پر لمبی قطاریں لگ گئے، قصائیوں نے سرکاری نرخنامہ کو چھری کے نیچے دبا کر من پسند نرخ وصول کرنا شروع کی ۔

ٹی ایم اے بٹ خیلہ کی طرف سے قائم شدہ سستا بازار میں قصاب کا سٹال تو موجود ہوتا ہے مگر اس میں گوشت نہیں ہوتی جبکہ عام مارکیٹ میں قصائی سرکاری نرخ بڑا گوشت 400 روپے کلو کے بجائے 500 روپے پر فروخت کررہے ہیں ،

سرکاری نرخنامہ پر عمل درامد کا کوئی انتظام موجود نہیں ، حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز اور سستا بازار وںکی اعلانات تو کی جاتی ہیں مگر ان مقامات میں بنیادی ضروریات آٹا اور گھی دستیاب نہیں ہوتی ،

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سستا بازاروں کا ڈرامہ بند کرکے انتظامیہ کو عام مارکیٹوں میں نرخوں کو اعتدال پر رکھنے کی ڈیوٹی پر لگائیں ۔