نوشین افتخار نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا


اسلام آباد(صباح نیوز)این اے 75 ڈسکہ سے نو منتخب نوشین افتخار نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے نوشین افتخار سے حلف لیا۔واضح رہے کہ نوشین افتخار این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں۔