برطانوی وزیراعظم کا بھارت کا دورہ منسوخ


لندن: بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب  اپنا دورہ منسوخ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔