کورونا کے باعث ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ رہا ہے ، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کوروناکیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کر کے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔