سانگھڑ،بجلی کا تار گرنے سے موٹرسائیکل پرسوار3افراد جاں بحق


سانگھڑ:سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ کے تار گرنے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل سوار اسٹنٹ کمشنر ہائوس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گیارہ ہزار وولٹ کا تار ان کے اوپر آ گرا جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔