پیراگون ریفرنس،خواجہ برادران آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب


لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کرلیا۔ جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

پیر کو لاہور کو احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: بھارتی متنازع قانون کیخلاف پاکستان کی تمام جماعتوں کو بلا تفریق متحد ہو نا چاہیے۔خواجہ سعدرفیق

ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے خواجہ برادران کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا ۔