شام میں صدارتی انتخابات 26مئی کو ہونگے


دمشق:شامی پارلیمان نے ملک میں اگلے ماہ صدارتی انتخاب منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات مئی کی 26 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔

صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دس دن تک جاری رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک سے باہر مقیم شامی باشندے ان صدارتی انتخابات میں 20 مئی کو ووٹ ڈالیں گے۔

مبصرین کے مطابق انتخابات فقط خانہ پری ہیں اور توقع ہے کہ بشارالاسد تیسری مدت کے لیے صدر بن جائیں گے۔