کورونا وائرس،دنیا بھرمیں ہلاکتیں3032862ہو گئیں


نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں3032862ہوگئیں ،کیسز14کروڑ19لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں581061ہو گئیں،کیسز3کروڑ24لاکھ4ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں178793ہو گئیں ،کیسز1کروڑ50لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے۔

برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں اموات373442ہو گئیں ،کیسز1کروڑ39لاکھ43ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں100733افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد52لاکھ89ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں کورونا سے 105582افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز47لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔

کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید73افراد دم توڑ گئے

برطانیہ میں ہلاکتیں127270ہو گئیں،کیسز43لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں116927افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ70ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں کورونا سے 35926افراد جاں بحق ہو چکے اورکیسز42لاکھ68ہزار سے زائد ہو گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ5لاکھ سے زائد اور1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔