علی ظفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور:عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر کی اپنی والدہ کے پاؤں دباتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پرعلی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار اپنی والدہ کے پاؤں دبا رہے ہیں اور ساتھ ٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر کی والدہ بھی ویڈیو کو بند کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

علی ظفر کا علی سدپارہ کو شاندار خراج عقیدت، دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور علی ظفر کی اپنی والدہ کی خدمت پر سوشل میڈیا صارفین علی ظفر کی تعریف کررہے ہیں