مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج کے ایک اوراہلکار نے خودکشی کرلی


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

بھارتی فوج  کی  22 راشتریہ رائفلز کے اہلکار ہنومان چوہدری  نے  اپنی سروس رائفل  سے خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔

ہنومان چوہدری ضلع رام بن میں تعینات تھا.واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے لیکر اب تک کم ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی کرنے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد 501 تک پہنچ گئی ہے جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔