اسلام آباد ہائی کورٹ ،علی محمد خان اور ملیکہ علی بخاری کی 3ایم پی اوکے تحت نظر بندی کالعدم، فوری رہائی کا حکم


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں علی محمد خان اور ملیکہ علی بخاری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

دونوں رہنماؤں کو 3ایم پی اوکے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں علی محمد خان اور ملیکہ علی بخاری کی 3ایم پی اوکے تحت نظر بندی کے احکامات کالعدم قراردے دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے۔ جبکہ بابر اعوان نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت  کل اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جمعہ کے روز سماعت ہو گی۔