بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے. شہبازشریف

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے،لاپتہ افراد کے مسئلہ  کوتمام  ریاستی شراکت دار اکٹھے بیٹھ کر حل کریں ،آئین اور قانون کے دائرہ کے  اندر رہتے ہوئے لاپتہ افراد  سے متعلق  مناسب اقدامات اٹھائے جائیں  اس امر کا اظہار انھوں نے منگل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ کی شکایات کے  ازالہ کے لئے قائم  کمیشن  کے ارکان  سے ملاقات میں جنہوں نے  کنوینئر سردار اختر مینگل کی قیادت میں  وزیراعظم سے ملاقات کی، ارکان میں   سینیٹر مشاہد حسین سید ,سینیٹر کامران مرتضی, افراسیاب خٹک , جناب ناصر محمود کھوسہ دیگر شامل تھے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت بلوچستان کی عوام کو امن , دوستی اور خوشحالی کا پیغام دے رہی ہے ،مبلوچستان کے تمام مسائل خصوصا مسنگ پرسنز کا مسئلہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے بیٹھ کر حل کریں ۔ملاقات میں کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی  وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ طلبا کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ کو انتہائی جامع قراردیتے وفاقی اور صوبائی اداروں کو  رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی  انھوں نے کہا کہ شراکت داری اور پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنا کر قومی اتحاد اور ترقی یقینی بنائی جائے ،بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے : وزیراعظمخواتین اور  معاشرے کے محروم طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے :

وزیراعظموزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے طلبا کی شکایات کے حوالے سے  قائم کردہ کمیشن نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی . کمیشن نے وزیراعظم کو  بلوچستان سے تعلق رکھنے طلبا کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلبہ کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ انتہائی جامع ہے اور انتہائی ایمانداری اور سنجیدگی سے مرتب کی گئی ہے.۔وزیراعظم نے  ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی ادارے رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں.انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبا کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے . ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ طلبا پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انکی بہبود اور خوشحالی میں ہی پاکستان کی ترقی پنہاں ہے۔.وزیراعظم نے  کہا کہ قومی سیاسی قیادت بلوچستان کی عوام کو امن , دوستی اور خوشحالی کا پیغام دے رہی ہے ۔ بلوچستان کے تمام مسائل خصوصا مسنگ پرسنز کا مسئلہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے بیٹھ کر حل کریں .

انہوں نے مزید کہا کہ  مسنگ پرسنز کے حوالے سے آئین اور قانون کے دائرہ کے  اندر رہتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں،شراکت داری اور پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنا کر قومی اتحاد اور ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ  بلوچستان کی ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی جائے.۔وزیراعظم نے کہا کہ خواتین اور  معاشرے کے محروم طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔.ملاقات میں  وزیر دفاع خواجہ آصف, وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ , مشیر وزیراعظم احد چیمہ  اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے.بلوچستان کے طلبا شکایات کے حوالے سے اس کمیشن کا قیام  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ستمبر 2022میں عمل میں آیا تھا.