آئرن سکواڈ راولپنڈی کی کارروائی،ساٹھ لاکھ کےجعلی سگریٹ برآمد


راولپنڈی:راولپنڈی ریجنل ٹیکس آفس کے آئرن سکواڈ نے مری ایکسپریس وے پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرکوں سے جعلی سگریٹوں پر مشتمل 600کارٹن قبضے میں لئے ،جن میں ساٹھ لاکھ کے قریب سگریٹ موجود تھے.

ایک خفیہ اطلاع ملنے پرراولپنڈی ریجنل ٹیکس آفس کے آئرن سکواڈ نے کلاسیکی برانڈ اور کسان برانڈ کے جعلی سگریٹوں پر مشتمل 600کارٹن جن میں 60 لاکھ کے قریب سگریٹ موجود تھے اس وقت اپنے قبضے میں لے لئے جب  دو ٹرکوں کوکو مری ایکسپریس وے پر آزاد کشمیر سے آتے ہوئے روکا گیا۔

ان سیگریٹس کے  نمبرایکس اے-606 اور سی-1762 ہیں۔ ان سگریٹوں کی کل مالیت ایک کروڑ 89  لاکھ( 18900000)روپے ہے اور ان پر ٹیکس ڈیوٹی ایک کروڑ  26 لاکھ46 ہزار پانچ سو(  12646500)روپے ہے جو کہ چوری کی جا رہی تھی۔