مظفر آباد کے  بازاروں،مارکیٹوں میں بدستور مہنگائی کا راج


مظفرآباد:مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے۔ بازاروں،مارکیٹوں میں بدستور مہنگائی کا راج،گراں فروش تیسرے رمضان میں بھی روزہ داروں کو لوٹتے رہے۔ پھل،سبزیاں، دودھ،دھی ،مرغ ،گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت ہوتی رہیں۔ روزہ داروں کاشدید احتجاج۔

وزیراعظم رمضان میں بازاروں کا خود وزٹ کر کے روزہ داروں کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائیں۔ گراں فروشی کے مرتکب تاجروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے جائیں بلکہ ان کو حولات بند کر کے کڑی سز ا دی جائے۔دارالحکومت کے علاوہ سب ڈویژن پٹہکہ، سب ڈویژن گڑھی دوپٹہ میں بھی مہنگائی کی خوفناک لہر جاری ہے۔

روزہ دار شہری اس مہنگائی کے ہاتھوں عاجز آچکے ہیں۔ سول سوسائٹی نے وزیراعظم ،چیف سیکرٹری ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کریں۔مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لئے سخت اقدامات کریں اور دن دس بجے سے افطاری تک ضلع اور تحصیل سطح پر موبائل ٹیمیں چیکنگ پر تعینات کی جائیں تاکہ روزہ دار ماہ رمضان میں آرام وسکون سے روزہ رکھ سکیں۔