وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (منگل)کے روز طلب کر لیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر سول اور فوجی قیادت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلا س میں شرکت کرے گی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ گزشتہ دنوں ملک میں ہونے والے واقعات اور ملک کی امن وامان کی صورتحال پر غوری کیا جائے گا۔ اجلاس میں انٹیلجنس اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے بھی طلب کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔