ضلع راجوری سے ایک 41سالہ غیر کشمیری شخص کی لاش برآمد


 سری نگر—ضلع راجوری سے ایک 41سالہ غیر کشمیری شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا شخص ضلع میں ایک ندی میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے آئس کریم فروش پریم پال کے گھر والوں نے جمعہ کو اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وہ سندر بنی کے علاقے تھیچکا پل کے قریب ایک کچی آبادی میں رہتا تھا۔