کراچی میں کنٹینر سے ایک کروڑ 50لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے خفیہ اطلاع کے بعد ساتھ ایشیا ء پاکستان ٹرمینل پرکنٹینر کو روک لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر نا ئیجریا کے لئے بک کرایا گیا تھا ،کنٹینرسے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کنٹینر سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔اے این ایف نے کہا کہ واقعہ کا انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔