پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری


لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔میچز یکم سے 20 جون تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے-میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے،

صرف دو دن دو میچز ہیں، اس دن پہلا میچ 5 اور دوسرا 10 بجے کھیلا جائے گا۔پہلا میچ یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچز سے قبل کھلاڑیوں کو سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہو گا،

22 مئی سے 28 مئی تک کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنا ہو گا اور پھر 3 روز کی ٹریننگ کے بعد یکم جون سے میچز کا آغاز ہو گا۔ بائیو سکیور ببل کے لیے پی سی بی نے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے اور پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، میچز کراچی میں ہوں گے اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔