عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (کے چیئر مین عمران خان کی پارٹی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان مسرت جمشید چیمہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حالات ہیں، ان کو پیغام پہنچ گیا ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سر میں نے پیغام پہنچایا ہے، ادھر ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے۔کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔عمران خان نے کہا کہ خواجہ حارث وہاں ہے،

اس موقع پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں، میں آپ کی بات بھی کرا سکتی ہوں۔اس موقع پر عمران خان نے مزید کہا کہ نہیں میں صرف ان سے پوچھ رہا ہوں کہ، ایک اعظم سواتی سے یہ ضرور بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس کے اوپر رجوع کریں کیونکہ یہ تو بالکل جو انہوں نے کیا ہے، یہ بالکل (mollified) کالعدم چیز ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جی بالکل، سر آپ بے فکر ہو جائیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ یہ کیا کر رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے؟ جو آرڈر لیتا ہے ان سے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب والے آئیں ، فلانے آئیں، تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں، میں نے انہیں کہا کہ بھئی آپ ان کو کہیں کہ کورٹ میں پیش کریں، ہمیں کورٹ میں لے آئیں، خواجہ حارث اور ان کے میں ساتھ بیٹھی ہوں۔ ہم نہیں ایسے جا سکتے، ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں، جس جج کے پاس کیس لگا ہوا چیف جسٹس کے پاس۔اس پر عمران خان دوبارہ کہتے ہیں کہ نہیں یہ تو ان سے یہ آرڈر لیتا ہے، اعظم سے بات کریں دوسری طرف ، ابھی اعظم سے ضرورت بات کریں۔