معروف کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی انتقال کرگئے


 لاہور:معروف کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان 81 برس کی عمرمیں لاہورمیں انتقال کرگئے۔

استاد مبارک علی خان کچھ دنوں سے علیل تھے اورلاہور کے مقامی اسپتال میں گزشتہ شام حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

معروف فوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

استاد مبارک علی خان 1940 میں جالندھر کے گاؤں نالہ میں پیدا ہوئے،وہ نامورکلاسیکل گلوکارجاوید بشیراوراکبرعلی کے تایا اوراستاد تھے،انہوں نے تین بیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔