لندن، نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر 3گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں


لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں جس پر لندن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نواز شریف کے لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیاں نواز شریف کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خرم بٹ کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی، مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا تھا، اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی،

نواز شریف کے نام پر رجسٹر تیسری گاڑی کا اس وقت پتا چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کروانے والے جلد پکڑے جائیں گے،

پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔