بھارت:گیس لیکج سے 9افراد ہلاک


لدھیانہ (صباح نیوز) بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے میں گیس لیکج سے9افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سے 11 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں ایک فیکٹری سے گیس لیک ہوئی تھی جس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔