صدر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان  تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور  ثنا اکرم منہاس  ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے ۔۔